چترال ، نوجوان ایکسکیویٹر ڈرائیور سڑک سے برف ہٹانے کے دوران حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق

منگل 12 مارچ 2024 17:02

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2024ء) نوجوان ایکسکیویٹر ڈرائیور سڑک سے برف ہٹانے کے دوران حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہوا۔

(جاری ہے)

چترال میں حالیہ شدید برفباری کے نتیجے میں مختلف وادیوں کو جانے والی سڑکین برف سے بند تھین گرم چشمہ کے دشوار گزارارکاری وادی بھی گزشتہ کئی روز سے بند تھی۔جسے کھولنے کے لئے امیر نامی نوجوان ایکسکیوویٹر ڈرائیور چلا کر روڈ کھولنے کا کام کر رہاتھا کہ اس دوران مشینری سمیت حادثے کا شکار ہوا جس کے سبب امیر ولد غلام سکنہ ارکاری موقع پر جاں بحق ہوا۔بعد ازان ان کی لاش جائے حادثہ سے نکال کر سپردخاک کر دی گئی۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں