لوئر چترال، سیاح کی فائرنگ سے مارخو ر زخمی ، سیاح کے خلاف مقدمہ درج

منگل 29 جون 2021 22:30

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2021ء) لوئر چترال میں سیاح کی فائرنگ سے مارخو ر شدید زخمی ہوکرگرم چشمے کے مقام پر دریا میں جا گرا۔ ڈی ایف او وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ مارخور کو زخمی حالت میں دریا سے نکا ل لیا گیا ہے ، ملزم موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایف او کا کہنا ہے کہ مار خور کو زخمی کرنے والے سیاح کے خلاف تھانہ چترا ل میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے اورا س کی گاڑی کا نمبر بھی ٹریس کرلیا گیا ہے۔ڈی ایف او نے کہا ہے سیاح کو گرفتار کرنے کے لئے چترال کے تمام پولیس سٹیشن کو مطلع کر دیا گیا ہے اور گرفتار ی کے لئے تمام کوششیں بروئے کا ر لا رہے ہیں۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں