لوئر چترال میں گرانفروشی اور ناقص صفائی پر کئی دکانداروں کو جرمانہ

بدھ 3 جنوری 2024 23:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2024ء) لوئر چترال میں گرانفروشی اور ناقص صفائی پر کئی دکانداروں کو جرمانہ کیا گیا۔ نگران صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں خوشحال خیبر پختونخوا‘‘ پروگرام کے تحت ضلعی انتظامیہ لوئر چترال متحرک ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر چترال لوئر محمد عمران خان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر دروش اسامہ چیمہ نے دروش بازار میں واقع کاروباری مراکز کا دورہ کیا۔

گرانفروشی ناقص صفائی، پولیتھین بیگز، غیر معیاری و زائدالمیعاد اشیاء ضبط کرکے متعلقہ دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ متعدد دکانداروں کو خلاف ورزی کے مرتکب ہونے پر جرمانہ کردیا گیا۔ اور دیگر کے خلاف مزید قانونی چارہ جوئی کیلئے مراسلہ متعلقہ تھانے کو ارسال کر دیا گیا

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں