چونیاں ، چھانگا مانگا میں ناقص حفاظتی انجکشن لگنے سے 2 بچے جاں بحق

جمعہ 30 اپریل 2021 20:22

چونیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2021ء) چھانگا مانگا میں محکمہ صحت کی غفلت لاپروائی کی وجہ سے 2 بچے جاں بحق ایک نازک حالت میں لاہور چلڈرن ہسپتال ریفر درخواست گزار والدین کا کپنا ہے کہ حفاظتی انجیکشن لگنے کے بعد بچوں کی حالت غیر ہوگئی حفاظتی انجکشن لگتے ہی بچوں کو الٹیاں ،جسم پر سوزش اور جسم کالا ہونا شروع ہو گیا اہل علاقہ کا کہنا ہے ہم آئندہ اپنے بچوں کو حفاظتی انجکشن نہیں لگوائیں گے ۔

(جاری ہے)

ورثاء نے اعلی حکام سے اپیل کی ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور ذمہ دران کے خلاف قانونی کاروائی کے مطابق سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں