چونیاں ، چوروں نے تالے توڑ کرپوسٹ آفس کا صفایا کردیا

پوسٹ آفس کے اندر لگے کیمرے چیک کرنے پر خراب نکلے جب کہ پوسٹ آفس کا سکیورٹی گارڈ گن چھوڑ کر فرار ہے،پولیس

منگل 16 مئی 2023 18:34

چونیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2023ء) چونیاں میں چوروں نے تالا توڑ کر پوسٹ آفس کا صفایا کردیا۔پولیس کے مطابق چوروں نے پوسٹ آفس کا تالا توڑ کر 2 لاکھ 30 ہزار روپے چوری کرلیے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس نیجائے وقوعہ پرپہنچ کرکارروائی کا آغاز کردیا، پوسٹ آفس کے اندر لگے کیمرے چیک کرنے پر خراب نکلے ، پوسٹ آفس کا سکیورٹی گارڈ گن چھوڑ کر فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق سکیورٹی گارڈ کے واردات میں ملوث ہونے کا خدشہ ہے جس کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں