ٹ* دادو: اتائی ڈاکٹر کی جانب سے غلط ڈرپ لگانے پر نوجوان مریض چل بسا

اتوار 2 جولائی 2023 17:55

ً دادو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2023ء) دادو میں ایک نوجوان مریض اتائی ڈاکٹر کے غلط علاج کی بھینٹ چڑھ گیا۔پولیس کے مطابق اتائی ڈاکٹر نے کلینک میں آنے والے نوجوان مریض کو غلط ڈرپ لگادی جس سے اس کی حالت مزید بگڑگئی اور وہ انتقال کرگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعہ دادو کے گاؤں لونگ میں پیش آیا ہے۔واقعے کے بعد اتائی ڈاکٹر اپنا کلینک بند کرکے فرار ہوگیا، پولیس کا کہنا ہیکہ ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ سندھ سمیت ملک بھر میں اتائی ڈاکٹر موجود ہیں جو کہ نہ صرف غلط علاج کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں مبتلا کر رہے ہیں بلکہ ہیپاٹائٹس اور ایڈز سمیت دیگر موذی امراض پھیلانے میں بھی مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں