دادو میں یومِ قائد کے موقع پر پُروقار تقریب کا انعقاد

دادو پولیس کے سینیئر افسران اور جوانوں سمیت ایس ایس پی آفس کے اسٹاف نے بانی پاکستان کی 143 ویں سالگرہ کی خوشی میں سبز ہلالی پرچم کے رنگوں سے سجا کیک بھی کاٹا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 26 دسمبر 2019 17:08

دادو میں یومِ قائد کے موقع پر پُروقار تقریب کا انعقاد
دادو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26دسمبر 2019ء، نمائندہ خصوصی، ربانی بلوچ) دادو پولیس کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد، بانی پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ ایس ایس پی دادو ڈاکٹر فرخ رضا کی جانب سے آج 25 دسمبر کے روز ایس ایس آفس دادو میں یومِ قائد اعظم منایا گیا۔ تقریب میں دادو پولیس کے سینیئر افسران اور جوانوں سمیت ایس ایس پی آفیس کے اسٹاف نے بابائے قوم کا یومِ پیدائش جوش و عقیدت کے ساتھ بھرپور انداز میں منایا۔

(جاری ہے)

بانی پاکستان کی 143 ویں سالگرہ کی خوشی میں سبز ہلالی پرچم کے رنگوں سے سجا کیک کاٹ کر، تمام شرکاء کا منہ میٹھا کرایا گیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی دادو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کی زندگی پر روشنی ڈالی اور ان کی زندگی کو تمام پاکستانیوں کیلئے مشعل راہ قرار دیا اورآنے والی نسلوں کو بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کی زندگی بارے میں آگاہی دینا انتہائی ضروری ہے۔ اورایسی تقریبات ہم سب مل کرمنائیں۔ یہ فرض ہے کہ پوری پاکستانی قوم پرجو ہمیں ادا کرنا چاہیئے۔ زندہ قومیں اپنے محسنوں کویاد رکھتی ہیں اور انکے اصولوں پر کاربندرہ کر پاکستان کوترقی کی عظیم منزل تک پہنچا سکتے ہیں۔

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں