دادو، 3سالہ بچی کیساتھ ریپ کے الزام پر ملزم گرفتار

جمعرات 18 فروری 2021 15:19

دادو، 3سالہ بچی کیساتھ ریپ کے الزام پر ملزم گرفتار
دادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2021ء) سندھ کے شہر دادو میں 3 سالہ بچی کے ساتھ ریپ کرنے کے الزام پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیاہے۔متاثرہ بچی کے ماموں کے مطابق ملزم ہمارا پڑوسی ہے۔ بچی باہر کھیلنے کے لیے نکلی ہے تو یہ بچی کو اپنے ساتھ گھر لے گیا۔ پولیس آئی تو وہ گھر سے باہر نہیں نکل رہا تھا پھر ایس ایچ او نے گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

خاتون تھانیدار نے قانونی کارروائی سے پہلے فوری طبی امداد کے لیے متاثرہ بچی کو خود گود میں لے کر اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹر کو ڈیوٹی سے غائب دیکھ کر برہمی کا اظہار بھی کیا۔تھانیدار بے نظیر جمالی نے بتایا کہ متاثرہ فیملی کی نشاندہی پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا۔ اسکے بعد بچی کو اسپتال لے کر آئے جہاں وہ زیر علاج ہے۔بچی کو مزید علاج کے لیے حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعے کے خلاف مشتعل شہریوں نے احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر یلوے پھاٹک کو بند کیا۔ مظاہرین نے ملزم کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں