دادو میں ریت اٹھانے پر دو گروپوں میں تصادم، دو افراد جاں بحق

پیر 27 ستمبر 2021 15:56

دادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) ریت اٹھانے کے معاملے پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک راہگیر سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ7زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

دادو کی تحصیل کاچھو میں بغیر پیسوں کے ریت اٹھانے کے معاملے پر لغاری اور جمالی برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوگیا، اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک راہگیر سمیت دو افراد قتل اور سات زخمی ہوگئے۔قتل ہونے والوں میں راہگیر حسین لغاری اور جمالی گروپ کا حسن جمالی شامل ہیں۔ خونی تصادم کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پرپہنچ گئی۔ پولیس نے پانچ مسلح افراد کو تحویل میں لے لیا۔مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ بند کرادی گئی ہے، اب صورتحال کنٹرول میں ہے۔ واقعہ ریت کے پیسے نہ دینے پر پیش آیا ہے۔

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں