دادو ‘الیکشن کمیشن کے دفتر میں آتشزدگی‘ آگ سے 2018 کے انتخابات کا ریکارڈ متاثر نہیں ہوا

اتوار 12 اگست 2018 14:50

دادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2018ء) الیکشن کمیشن کے دفتر میں آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی سے دفتر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔آگ کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کا عملہ موقع پرپہنچا اورآگ پرقابو پایا۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق آتشزدگی سے الیکشن کمیشن کے دفتر میں موجود انتخابی سامان جل گیا۔ تاہم آگ سے 2018 کے انتخابات کا ریکارڈ متاثر نہیں ہوا۔دفترمیں ضلع دادو کے قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلی کے چارحلقوں کا انتخابی ریکارڈ بھی موجود تھا۔

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں