ضلع میانوالی میں کورونا پازیٹیو کیسز میں بتدریج اضافہ، آکسیجن سلنڈر زبھی کم پڑ جانے کا خدشہ

ہفتہ 24 اپریل 2021 23:13

دائود خیل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2021ء) ضلع میانوالی میں کورونا پازیٹیو کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگاجبکہ آکسیجن سلنڈر ربھی کم پڑ جانے کا خدشہ پڑ گیا۔ ڈاکٹر میاں کاشف علی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(پی۔ایس)نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع میانوالی میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اس وقت ضلع میں کو رونا کنفرم کیسز کی تعداد 100 ہوچکی ہے 18 مریض ہسپتال میں داخل ہیں جبکہ83 متاثرہ مریضوں کو ان کے گھروں پر قرنطین کیا گیا ہے مزید براں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 19سسپیکٹڈ مریض بھی داخل ہیں۔

جبکہ ضلع میں کورونا کنفرم کیسز کی شرح 10.03 فیصد ہے ملک کے دیگر علا قوں کی طرح ضلع میانوالی میں بھی کورونا کنفرم کیسز میں روزبروز اضا فہ ہو رہا ہے۔جس کی بنیادی وجہ شہریوں کے ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالہ سے غیر سنجیدہ رویہ ہے ،ضلع میانوالی میں کورونا وائرس سے متاثر ہونیوالے مریضوں کی مجموعی تعداد دو ہزار سے تجاوز کر چکی ہے یہ تعداد 2002 ہو چکی ہے جب سے یہ وبا شروع ہو ئی ہے ضلع میانوالی میں اس موذی مرض سے 102 اموات ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ1801 لوگ صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں جبکہ ضلع میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضا فہ کے پیش نظر ہسپتالوں میں آکسیجن کی کھپت میں بھی اضافہ ہو ا ہے ایم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر محمد رفیق خان نیازی کی رپورٹ کے مطابق اس وقت ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی وجہ سے روزانہ 200 آکسیجن سلنڈر استعمال ہو رہے ہیں جبکہ مجموعی حالات میں یہ تعداد 30 کے لگ بھگ تھی ایم ایس نے کورونا وائرس مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر رحمت اللعالمین بلاک میں 28 بیڈز کا ایک وارڈ حفظِ ماتقدم کے طور پر کورونا کے مریضوں کیلئے مختص کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں