ڈگری کی رہائشی خاتون کا اپنے بچوں کے ہمراہ شوہر کی چھوڑی ہوئی زرعی زمین پر بااثر افراد کی جانب سے قبضے کی کوشش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 19 مارچ 2022 00:35

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2022ء) ڈگری کے گوٹھ تھارو خان نوحانی کی رہائشی خیرن زوجہ علی محمد نوحانی نے اپنے بچوں کے ہمراہ شوہر کی چھوڑی ہوئی زرعی زمین پر بااثر افراد کی جانب سے قبضے کی کوشش کے خلاف حیدرآباد پریس کلب پر احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ علاقے کا بااثر شخص میر شارق خان نے زنو نوحالی پولیس اور ریونیو کے افسران سے ملی بھگت کرکے زمین ہتھیانے کی کوشش کررہا ہے جبکہ زمین کی ملکیت کے کاغذات ہمارے پاس موجود ہیں اورزمین سے ہاتھ نہ اٹھانے کی صورت میں قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے انہوںنے حکام بالا سے اپیل کی کہ معاملے کا نوٹس لیکر انصاف وتحفظ فراہم کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

ڈگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں