ٹ*ڈگری کالج کوہلو میں بدعنوانی سے انکار کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام

ٌ ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ کی خصوصی شرکت طلبا،اساتذہ اور والدین نے بڑی تعداد میں شرکت

پیر 14 اکتوبر 2019 19:05

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2019ء) ڈگری کالج کوہلو میں بدعنوانی سے انکار کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام، ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ کی خصوصی شرکت طلبا،اساتذہ اور والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی تفصیلات کے مطابق ڈگری کالج کوہلو میں بدعنوانی سے انکار کے عنوان کی مناسبت سے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ نے خصوصی طور پر شرکت کی اس موقع پر طلبا، اساتذہ کرام اور والدین کی بڑی تعداد موجود تھی، طلبا نے بدعنوانی سے انکار کی مناسبت سے مختلف ٹیبلو، تقاریر اور ڈرامے پیش کئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ نے تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن اور بدعنوانی نے پورے معاشرے کو بری طرح جکڑلیا کرپشن رشوت خوری ایک ایسا مرض ہے جو معاشرے کو کھوکھلا کردیتا ہے کرپشن سے معاشرے میں معاشی اور سماجی مسائل جنم لیتے ہیں پورا نظام کرپٹ نہیں ہے اور نہ ہی ہم کرپٹ کہہ سکتے تھے کرپشن سے معاشرے کو پاک کرنے کے لئے ہمیں اپنی اصلاح کی ضرورت ہے انہوں نیکہا کہ آج کے دن ہم رشوت کے خاتمے کیلئے انفرادی اور اجتماعی طور پر کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا عہد کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا یہ دن ہمیں اس سنگین خطرے کا احساس دلاتا ہے جو بدعنوانی کی عفریت کی وجہ سے بنی نوع انسان کو لاحق ہے۔ انہوں نے دعا کی اللہ تعالی ہمیں اپنے معاشرے سے بدعنوانی سمیت تمام سماجی برائیوں کو ختم کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع میں تعلیم اور صحت کے حوالے سے اقدامات ان کی اولین ترجیح ہے اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر خصوصی اقدامات اٹھائیں ہیں ڈگری کالج میں سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ضلعی انتظامیہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ نے بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبا کو پچاس ہزار نقد انعام اور طالب علم محمد عثمان کے لئے دس ہزار نقد انعام سمیت ڈگری کالج کوہلو کے طلبا کے لئے اندرون ملک ٹوور کا اعلان بھی کیا ۔

پرنسپل ڈگری کالج کوہلو منظور احمد سومرو نے ڈپٹی کمشنر کوہلو کو شیلڈ پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :

ڈگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں