دالبندین ،روزہ داروں کے سہولت کے لئے سستا بازار نہ لگ سکا

بدھ 15 مئی 2019 16:41

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2019ء) روزہ داروں کے سہولت کے لئے سستا بازار نہ لگ سکادالبندین میں گران فروشی عروج پر انتظامیہ سستا بازار لگانے میں ناکام ماہ صیام کا ایک عشرہ ختم ہوگیا ۔مگر انتظامیہ کی جانب سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل سکا چاغی کے صدر مقام دالبندین سمیت چاغی بھر کے کسی بھی شہر میں انتظامیہ کی جانب سے سستا بازار قائم نا ہو سکا جسکی سبب عوام کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انتظامیہ نے گزشتہ روز دالبندین شہر کے دوکانداروں سبزی فروشوں اور قصائیوں کو گرانفروشی کرنے سے گریز کرنے کا حکم نامہ جاری تو کیا مگر خود سستا بازار قائم نا کرسکا مہنگائی نے لوگوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے حکومت کی جانب سے آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی سے تنخوادار اور مزدور کا رشدید پریشانی سے دوچار ہے ماہ صیام میں مہنگائی کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کس طرح اپنی بچوں کا پیٹ پالے عید کے کپڑے خریدے یا ماہ صیام کا خرچہ پورا کریں شدید مہنگائی کی طوفان نے ملک بھر کی طرح چاغی کے لوگوں کو بھی شدید پریشانی سے دوچار کردیا ہے ضلع چاغی میں انتظامیہ کی جانب سے ہر سال سستا بازار قائم کیا جاتا تھا جس سے غریب عوام کو کم ازکم کچھ نا کچھ ریلیف مل جاتا تھا ۔

(جاری ہے)

مگر اس بار ضلع بر کے کسی بھی شہر میں سستا بازار قائم نا ہوسکا ملک بھر میں پھل اور سبزیاں مہنگا ہونے کی وجہ سے دالبندین سبزی مارکیٹ میں بھی پھل اور سبزیاں ماہ صیام میں غریب لوگوں کی دسترخواں سے دور ہیں ضلع چاغی کی عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ماہ صیام کے موقع پر سستا بازار قائم نا کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے غریب عوام کو ریلیف دینے کے لیئے فوری طور پر اقدامات کریں ۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں