پاک افغان سرحدی علاقہ برابچہ کلی نیاز محمد میں ایک شخص کی اپنی بیوی اور بیٹی پر فائرنگ ،بیوی موقع پر جاں بحق ،بیٹی شدید زخمی

ہفتہ 9 جنوری 2021 16:33

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2021ء) پاک افغان سرحدی علاقہ برابچہ کلی نیاز محمد میں احمد نامی شخص نے اپنی بیوی اور بیٹی پرپستو ل سے فائر کردیابیوی موقع پر ہی جان بحق بیٹی شدید زخمی ہوگئی اسسٹنٹ کمشنر جاوید ڈومکی کے مطابق ہفتے کی صبح کلی نیاز محمد برابچہ میں احمد نامی شخص نے بیوی اور بیٹی پر فائرنگ کردیا بیوی موقع پر ہی جان بحق ہوگئیں جبکہ 14 سالا اسکی بیٹی شدید زخمی ہوگئی احمد نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لیا زخمی بچی کو فوری طور پر لیویز فورس موقع پر پہنچ کر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم ذرائع کا یہ کہنا ہے احمد کی زہینی توازن بھی ٹھیک نہیں تھا مزید تحقیقات مقامی انتظامیہ کررہی ہے ۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں