دالبندین، پاسپورٹ آفس عوام کے لئے درد سر بن گیا

بدھ 16 مارچ 2022 16:27

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2022ء) دالبندین پاسپورٹ آفس عوام کے لئے درد سر بن گیا ایک ایماندار اور مخلص آفیسر کے ٹرانسفر کے بعد دالبندین سمیت ضلع بھر کے عوام موجودہ آفیسر سے پریشان نظر آتے ہیں ،تفصیلات کے مطابق چاغی کے صدرمقام دالبندین پاسپورٹ آفس گزشتہ ڈھائی سال سے ایک مخلص اور فرض شناس آفسیر کی تعیناتی سے عوام سکھ کا سانس لے رہا تھا علاقائی لوگوں کا پہچان رکھتا ہے اور بہت بہترین انداز میں پاسپورٹ آفس اور عوام کو ڈیل کرتا تھا پتہ نہیں کس سیاسی بنیادوں پر ایک فرض شناس آفیسر کو دالبندین سے ٹرانسفر کرکے عوام کے لئے درد سر بنا دیا ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے گزشتہ کئی ہفتوں سے دالبندین پاسپورٹ آفس ہفتے میں صرف ایک دو دن کھل جانے کے بعد اکثر و بیشتر بند رہتا ہے اور علاقائی اور مقامی لوگوں کو تمام دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود ناجائز تنگ کرنا ظلم اور نا انصافی ہے جو پالیسی موجودہ پاسپورٹ آفیسر نے اختیار کیا ہے اس سے مقامی لوگوں کو ایک پاسپورٹ کے لئے کئی بار مختلف دفاترز کا چکر لگانا پڑتا ہے اور ان تمام تر پریشانیوں کے باوجود پاسپورٹ ٹائم پر لوگوں کو نہیں مل پاتا ہے دالبندین پاسپورٹ آفیسر ہفتے کے سات دنوں میں چار دن جمعرات، جمعہ ،ہفتہ ،اتور چھٹی مناتا ہے ایک دن آنے اورایک دن کوئٹہ جانے کا لگاتا ہے ہفتے میں صرف ایک یا دو دن پاسپورٹ آفس میں بیٹھتا ہے ان دنوں میں بھی لوگوں کو ذلالت کے علاوہ کچھ نہیں مل پاتا ہے دالبندین کے عوامی حلقوں نے ڈی جی پاسپورٹ، چیرمین سینٹ حاجی محمد صادق خان سنجرانی، میر اعجاز خان سنجرانی، ایم این اے حاجی محمد ہاشم نوتیزئی سے مطالبہ کیا ہے ضلع چاغی کے عوام کو اس پریشانی سے نجات دیلائے گزشتہ ڈھائی سالوں سے عوام سکھ کا سانس لے رہاتھا مگر موجودہ آفیسر کی تعیناتی سے چاغی عوام عذاب سے دوچار ہے وہی پرانے آفیسر کو دالبندین تعینات کرے اور اس آفیسر سے عوام کو نجات دیلایا جائے بصورت دیگر پاسپورٹ آفس کے باہر شدید احتجاج کیا جائے گا جس کی زمہداری موجودہ سیاسی زمہداران پر عائد ہوگی جو ایک مخلص آفیسر کو ٹرانسفر کرکے عوام کو اذیت میں مبتلا کردی گئی ہے

متعلقہ عنوان :

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں