آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیراہتمام ملک بھر کی طرح دالبندین میں بھی احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 26 اگست 2021 23:35

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اگست2021ء) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیراہتمام ملک بھر کی طرح دالبندین میں بھی واپڈا ہایڈرو یونین کے رہنما میر شاہ نواز خان ریسانی کی قیادت میں نجکاری،محنت کشوں کے کام پر المناک حادثات روکنے،سٹاف کی کمی دور کرانے اور نیپرا کی محنت کشوں کی ٹریڈ یونینوں پر مجوزہ پابندیاں رکوانے کے خلاف واپڈا کالونی میں احتجاج ہوا۔

(جاری ہے)

احتجاجی مظاہرے سے میر شاہ نواز خان ریسانی علی احمد سنجرانی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے ہو ئے کہا محنت کشوں کے حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے حقوق لیکررہیں گے نیپراکی جانب سے مزدور کش پابندیاں کسی بھی صورت قبول نہیں کدریں گے حادثات کو روکنے اور اسٹاف کی کمی کو دور کرنے کے لئے واپڈا کے محنت کش ملازمین کو سہولیات دی جائیں۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں