دالبندین میونسپل کمیٹی ہندو برادری کے کونسلر سیٹھ برج لال کی نومنتخب چیف کیسکو سے ملاقات

منگل 26 جولائی 2022 23:22

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2022ء) دالبندین میونسپل کمیٹی ہندو برادری کے کونسلر سیٹھ برج لال کی نومنتخب چیف کیسکو سے ملاقات ،کیسکو چیف کو چارج سنبھالنے پر مبارک باد اور انہیں ہندو برادری کو درپیش بجلی کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر عبدالکریم جمالی سے کوئٹہ میں دالبندین میونسپل کمیٹی کے کونسلر سیٹھ برج لال نے ملاقات کی ،ملاقات میں ہندو برادری نے انہیں درپیش مسائل سے آگاہ کیا، اس موقع پر انجینئر عبدالکریم جمالی کا کہنا تھا کہ ہندو برادری کے جو بھی مسائل ہیں انہیں حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی انہوں نے کہا کہ وزیر مملکت برائے توانائی میر محمد ہاشم نوتیزئی بھی اپنے علاقے میں بجلی کی جو مسائل درپیش ہیں انھیں حل کرنے کے لئے متحرک نظر آتے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے اس شدید گرمی میں صارفین کو زیادہ سے زیادہ بجلی کی فراہمی یقینی ہوں تاکہ انہیں لوڈشیڈنگ سے نجات مل سکے سیٹھ برج لال نے آخر میں چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئرعبد الکریم جمالی کا شکریہ بھی ادا کیا

متعلقہ عنوان :

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں