ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں ایمپلائز سپورٹس کا انعقاد

پیر 20 جنوری 2020 23:19

ڈیرہ غاز ی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2020ء) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں ایمپلائز سپورٹس کا انعقاد چیئر پرسن ڈاکٹر کشور ناہید رانا نے اپنے دست مبارک سے سپورٹس ایونٹس کا افتتاح کیا تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن نے بتایا کہ ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان میں سالانہ کھیلوں کے مقابلے کنٹرولر سیکٹر بمقابلہ سیکرٹری سیکٹر کے درمیان منعقد کرائے جاتے ہیں اس سلسلہ میں چیئر پرسن ڈاکٹر کشور ناہید رانا نے ایمپلائز سپورٹس ایونٹ کا افتتاح اپنے دست مبارک سے کیا اس موقع پر سیکرٹری بورڈ عبدالوحید قیصرانی ، کنٹرولر امتحانات حبیب الرحمن ، ظہیر فاروقی ، صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن ظفر اقبال کھوسہ ، جنرل سیکرٹری بلال جوئیہ ، احمد علی قریشی ،سید طیب رضا ، اعجاز حسین مہدی ، صفدر علی خان ، احسان اللہ خان ، عبدالرحمن آصف، اشرف شیروانی ، عبدالرحمن ، واجد علی صدیقی ، حبیب حسین ، محمد کلیم دستی ، مجید اللہ نیازی ، و دیگر ملازمین انکے ہمراہ موجود تھے بعد ازاں کنٹرولر سیکٹر اور سیکرٹری سیکٹرکے درمیان بیڈ منٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے ہوئے کنٹرولر سیکٹر بیڈ منٹن کے کپتان احمد علی قریشی کی سربراہی میں صفدر علی ، عبدالرحمن، طیب رضا نے جبکہ سیکرٹری سیکٹر بیڈ منٹن کے ظہیر احمد فاروقی کی سربراہی میں اعجاز حسین مہدی ، اشرف شیروانی ، عبدالرحمن آصف نے عمدہ کھیل کا مظاہر کیا مگر کامیابی کنٹرولر سیکٹر کی ہوئی جبکہ ٹیبل ٹینس کے مقابلہ میں کپتان واجد علی صدیقی کی سربراہی میں جمیل احمد فاروقی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور سیکرٹری سیکٹر کو کامیابی دلوائی اس طرح ایمپلائز سپورٹس ایونٹ کے پہلے روز سیکرٹری سیکٹر اور کنٹرولر سیکٹر ایک ایک پوائنٹ سے برابر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں