ڈاکٹر نے ختنے کے دوران شہری کے اکلوتے بیٹے کا نازک عضو مکمل کاٹ دیا

میرا دس سال بعد بیٹا پیدا ہوا،سے بچہ پیشاب کی نالی سے بھی محروم ہو گیا۔والد کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 3 اکتوبر 2023 12:08

ڈاکٹر نے ختنے کے دوران شہری کے اکلوتے بیٹے کا نازک عضو مکمل کاٹ دیا
ڈیرہ غازی خان( اخبارتازہ ترین ۔ 03 اکتوبر 2023ء) ڈاکٹر نے ختنے کے دوران شہری کے اکلوتے بیٹے کا نازک عضو کاٹ دیا۔یہ واقعہ ڈیرہ غازی خان میں پیش آیا ۔جیو نیوز کے مطابق ڈی جی خان کی تحصیل کوٹ چٹھا کے دکاندار محمد احمد نے میڈیا کو بتایا کہ مقامی ڈاکٹر نے ختنے کے دوران اس کے اکلوتے بیٹے کا نازک عضو کاٹ ڈالا جس سے بچہ پیشاب کی نالی سے بھی محروم ہو گیا، شکایت کے باوجود پولیس نے ڈاکٹر کے خلاف کاروائی نہیں کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرا دس سال بعد بیٹا پیدا ہوا۔18 مارچ کو مقامی ڈاکٹر غلام عباس نے ختنہ کے دوران اس کا نازک حصہ مکمل کاٹ دیا جس کے بعد بچے کو پیشاب کرانے کے لیے بھی نالی لگانی پڑتی ہے۔میڈیکل لیگو رپورٹ اور 11 اپریل کو ایف ائی آر درج ہونے کے باوجود پولیس ڈاکٹر کے خلاف کاروائی نہیں کر رہی، الٹا ڈاکٹر ہمیں ڈراتا اور دھمکاتا ہے۔بچے کے والد نے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ ڈاکٹر کا لائسنس منسوخ کیا جائے اور سخت سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں