آر پی او ڈیرہ غازی خان نے 12 لاکھ سے زائد کا لوٹا ہوا مال متاثرین کو واپس کرادیا

جمعہ 21 جون 2019 23:34

ڈیرہ غازی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازی خان کا کردار ہمیشہ مثالی رہا آر پی او ڈیرہ غازی خان محمد عمر شیخ نے 12 لاکھ سے زائد کا لوٹا ہوا مال متاثرین کو واپس کرادیا۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر محمد عمر شیخ کو ڈیرہ غازیخان کی رہائشی ایک خاتون پروفیسر نیگھر سے 8 لاکھ کے قریب نقدی ، قیمتی سامان ،طلائی زیورات اور دیگر سامان کے لوٹ مار کی شکایت درج کرائی جس پر ریجنل پولیس آفیسر محمد عمر شیخ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی۔

(جاری ہے)

اس تحقیقاتی ٹیم میں ایس ایچ او تھانہ بی ڈویڑن افتخار احمد ملکانی نے تھانہ سول لائن پولیس کے ہمراہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئیدن رات محنت کر کے مشن میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے لوٹا ہوا مال بر آمد کر کے اصل مالک کے حوالے کر دیا،جس میں 5 تولے سونا ،20 تولے چاندی اور 8 لاکھ کے قریب نقدی شامل ہے۔ ریجنل پولیس آفیسر محمد عمر شیخ نے اس کامیابی پر ڈی پی او ڈیرہ غا زی خان عاطف نذیر اور تمام ٹیم کی کاوش کو سراہا اور خاتون پروفیسرکو لوٹا گیا سامان واپس کرا دیا۔خاتون پروفیسر نے آر پی او ڈیرہ ، ڈی پی او ڈیرہ اور تمام ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں