ً درخت لگانا صدقہ جاریہ ، ملک و قوم اور بہتر مستقبل کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ہونگے ،چیف جسٹس

} علم حاصل کرنا اور اساتذہ کا احترام کرنا مہذب قوموں کا شیوہ ہے

اتوار 1 دسمبر 2019 18:56

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2019ء) چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور ہمیں ملک و قوم اور بہتر مستقبل کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہونگے ، علم حاصل کرنا اور اساتذہ کا احترام کرنا مہذب قوموں کا شیوہ ہے یہ بات انہوں نے گذشتہ دنوں ڈیرہ غازی خان گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1سینٹر آف ایکسی لینس سکول میں پودا لگاتے ہوئے پرنسپلریٹائرڈ کرنل ملک محمد اعجازکے ہمراہ کہی انہون نے سکول میں پودے لگائے اور مختلف کلاسز کا دورہ کرتے ہوئے سکول کے ہال رومز کا بھی جائزہ لیاجہاں پر ہونہار طلبہ کے نام آنر بورڈ پر نصب تھے اس موقع پر زائد عباس و دیگر اساتذہ بھی انکے ہمراہ موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں