سول سوسائٹی ،سیاسی ،سماجی ،تاجروں کی طرف سے پاکستان آرمی اور سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے مظاہر ہ

جمعرات 19 دسمبر 2019 22:56

ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2019ء) سول سوسائٹی ،سیاسی ،سماجی ،تاجروں کی طرف سے پاکستان آرمی اور سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے مظاہر ہ کیا گیا، ریلی کی قیادت سردار شریف خان لغاری،اللہ وسایا خان لنگاہ،خادم حسین ڈھولن نے کی ریلی کے ارکان نے سبز پاکستان کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے ریلی میں شامل افراد پاک فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد جنرل پرویز مشرف کی سزا معطل کی جائے کے پر شگاف نعرے لگائے جا رہے تھے ،ریلی ٹریفک چوک سے شروع ہوئی اور پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی ،پرویز مشرف کے خلاف متنازعہ فیصلے پر نظر ثانی کی جائے ،سردار شریف خان لغاری ۔

تفصیلات کے مطابق سول سوسائٹی ،سیاسی ،سماجی ،تاجروں کی طرف سے پاکستان آرمی اور سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی جو پریس کلب ڈیر ہ پر اختتام پذیر ہو ئی ،شرکاء سے سردار محمد شریف خان لغاری ،اللہ وسایا ،خادم حسین ڈھولن ،منظور حسین چنگوانی ،محمد بلال خان سکھانی چیئر مین نے کہا 40سال تک پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کر نے والا غدار نہیں ہو سکتا ۔

(جاری ہے)

آرمی چیف ،صدر کے عہدے پر کام کرنے والا بعدازاں گارڈ آف آنر کے زریعے واپس جانے کے متنازعہ فیصلے کے زریعے سزا موت کا فیصلہ حیران کن ہے ۔عدالت ملزم کو پیش کر کے موقف سنتی ہے بعدزاں فیصلہ دیا جاتاہے ریلی میںانہوں نے کہا کہ ہم پاک آرمی کے ساتھ ہیں اور پاک آرمی کیخلا ف فیصلہ کوئی ہو قبول نہیں اس موقع پر راشد خان لغاری ،محمد ہاشم گاڈی ،ملک حاجی اللہ ڈتا ،مولوی مشتاق احمد،یسین خان لغاری ،سردار ناصر خان چنگوانی ،اظہر خان لغاری ،محمد اکمل ببر،طارق شاہین،غلام حسین بھٹی،حاجی عبدالرحیم،اللہ بچایا،صابر خان سرکانی ،لعل خان صدقانی،حافظ شفیق چانڈیہ،سماجی کارکن شوکت خان ،عبدالرشید چانڈیہ،ملک فیض خان،کے علاوہ سینکڑوںکی تعداد میں افراد شامل تھے۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں