راجن پور اور لیہ میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے منصوبے کے منظوری دیدی

منگل 29 ستمبر 2020 20:02

ٴڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2020ء) وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمدخان بزدار کی ہدایت پر صوبہ کے پسماندہ علاقوں راجن پور اور لیہ میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے منصوبے کے منظوری دے دی گئی ہے ․ پراونشل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے گزشتہ روز چھ منصوبوں کی منظوری دی جن پر 35ارب 70کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ ہو گی ․ ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے اضلاع راجن پور او رلیہ میں دو ، دو سو بیڈز کے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیر بھی شامل ہے ․ کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے کہا ہے کہ راجن پور اور لیہ میں ہسپتالوں کی تعمیر پرساڑھے تیرہ ارب روپے خرچ ہوں گے ․ ضروری دستاویزات کی تکمیل کے بعد تعمیراتی کام شروع کر دیاجائے گا․ انہوںنے کہاکہ ماں اور بچہ کی بہتر صحت کیلئے یہ منصوبے نہایت اہمیت کے حامل ہیں․ گائنی ، زچہ بچہ اور دیگر جدید سہولیات میسر ہوں گے ․

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں