نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں، ان کی تعلیم و تربیت حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ

جمعرات 12 نومبر 2020 23:04

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہاہے کہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں اور ان کی تعلیم و تربیت حکومت کی اولین ترجیح ہے وہ نوجوانوں میں کردار سازی کی اہمیت کے حوالے سے غازی میڈیکل کالج کی طالبات کے ساتھ ایک نشست میں شریک تھین ڈاکٹر شاہینہ نے کہا کہ کامیاب زندگی گذارنے کے لیے مرد کتابی علم کافی نہیں بلکہ اخلاق ، کردار اور روئیے کامیابی کی منزل کے اہم سنگ میل ہیں انہوں نے مزید کہا کہ میڈیکل کے طلباء اور طالبات کو ڈی جی خان کے عوام کی جسمانی اور ذہنی صحت کی خرابیوں کی اصل وجوہات تلاش کرنی چاہیں اور پھر ان وجوہات کو کم کرنے اور ختم کرنے کے لیے سفارشات مرتب کرنی چاہیں حکومت ان وجوہات اور سفارشات کو انشاء اللہ سنجیدگی سے لے گی نشست میں طالبات نے اپنی کمیونٹی میڈیسن کی ہیڈ ڈاکٹر روزینہ کے ساتھ مل کر ڈیرہ غازی خان میں صفائی اور ماحول کی بہتری مہم شروع کرنے کا عزم کیا اس موقع پر قرآن و سنت ، قائد کے کے فرمودات اور اقبال کے فکر سے رہنمائی لینے نے عروج کا افادہ کیا گیا آکر میں اقبال ڈے کے حوالے سے کیک کاٹا گیا نشست میں ڈاکٹر روزینہ ، ڈاکٹر شاہینہ ، ڈاکٹر راشد، ڈاکٹر زرتاج ، ڈاکٹر سدرہ ، ڈاکٹر تبسم ، تحریم ، مابین ، نور النسار ، نورالعباد کے علاوہ سینکڑوں طالبات موجود تھیں#/h#

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں