ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت انسداد پولیو مہم اور نگہبان راشن تقسیم کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

بدھ 27 مارچ 2024 17:02

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت انسداد پولیو مہم اور نگہبان راشن تقسیم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع میں پولیو مہم کے دوسرے روز 266854ٹارگٹ میں سے 251893پانچ سال سے کم عمر بچوں کو94.39فیصد کوریج کے ساتھ پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے گئے ہیں،29والدین نے اپنے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کیا جن میں سے26کو قائل کرکے انکے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلادیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں ہمارا کوئی بچہ حفاظتی قطروں سے محروم نہیں رہنا چاہیئے۔مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے نگہبان راشن پیکیج کی تقسیم کا عمل مکمل کیا جائے،تصدیقی عمل کیلئے تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں،محنت اور توجہ سے ہم اپنا ٹارگٹ جلد حاصل کر لیں گے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز میاں رضوان نذیر،غلام مصطفیٰ سیہڑ،ڈی ایچ او ڈاکٹر کامران بھٹہ،ڈاکٹر یاسر عمار،عطاء اللہ ساجد سمیت متعلقہ افسران موجود تھے۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں