ڈیرہ غازی خان میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا،رکن صوبائی اسمبلی محمد حنیف پتافی نے فاریسٹ کمپلیکس میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا

ہفتہ 6 اپریل 2024 22:53

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2024ء) ڈیرہ غازی خان میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا،رکن صوبائی اسمبلی محمد حنیف پتافی نے فاریسٹ کمپلیکس میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کنزرویٹر فاریسٹ قیصر شاہ اور دیگر افسران موجود تھے.ایم پی اے محمد حنیف پتافی نے کہا کہ پاکستان کیلئے ہر شخص اپنے حصہ کا کم سے کم ایک پودا لگا کر اسے تن آور درخت بنائے۔انہوں نے کہا کہ موسم کی تپش اور سیلاب سے بچنے کیلئے وسیع رقبہ پر درخت لگانے ہوں گے۔ محمد حنیف پتافی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ جنگلات اس مہم کے دوران ضلع میں دو لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں