تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان میں رجسٹریشن کا شیڈول جاری

اتوار 28 اپریل 2024 19:00

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرپرسنز کے احکامات کی روشنی میں تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان نے سرکاری ونجی الحاق شدہ اداروں کے طلباوطالبات کیلئے جماعت نہم تعلیمی سیشن 2024-26کی رجسٹریشن کیلئے شیڈول جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تر جمان ڈیرہ غازی خان بورڈ کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ 29مئی جبکہ چھ سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ 13جون تک آن لائن ڈیٹا انٹری اور رجسٹریشن ریٹرن بورڈ آفس میں جمع کرائے جاسکیں گے۔پرائیویٹ امیدواروں کے طلبہ کی رجسٹریشن، پراسیسنگ سپورٹس فیس 2500روپے، سرکاری ادارہ کی پراسیسنگ و سکیورٹی فیس فی امیدوار ایک ہزار روپے ہو گی۔انہوں نے کہا کہ مزیدمعلومات کیلئے بورڈ آفس یا ویب سائیٹ www.bisedgkhan.edu.pk سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں