ڈیرہ غازی خان ، سو گرام کی روٹی کی سرکاری قیمت 13روپے، نان کی 15روپے مقرر

پیر 15 اپریل 2024 17:19

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازی خان مہر شاہد زمان لک نے ضلع بھر میں سو گرام کی روٹی کی سرکاری قیمت 13روپے،خمیری روٹی سو گرام اور نان سو گرام کی قیمت 15روپے مقرر کی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ڈپٹی کمشنر کی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعے میں کسی کو بھی ان قیمتوں سے زائد پر روٹی اور نان فروخت کرنے کی اجازت نہیں ،دکانداروں کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ قیمتوں کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں۔روٹی اور نان کی سرکاری نرخ سے زائد پر فروخت کرنے والوں کےخلاف پی پی سی ایس سی ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس بارے میں شکایات9260346-064،9260336 064- اور ٹال فری نمبر080002345پر درج کرائی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں