تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیراہتمام انٹر میڈیٹ کے پہلے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہوں گے

بدھ 17 اپریل 2024 15:58

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے زیراہتمام انٹر میڈیٹ کے 2024کے پہلے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہو رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق بورڈ انتظامیہ نے تمام پرائیویٹ امیدواروں کی رول نمبر سلپس ان کے داخلہ فارم پر تحریر کردہ ایڈریسز پر ارسال کر دیے ہیں اور ریگولر امیدواروں کی رول نمبر سلپس ادارے کے پورٹل پر آن لائن کر دی گئی ہیں جہاں سے وہ پرنٹ لے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

مراسلے کے مطابق ایسے امیدوار جنہیں بورڈ کی طرف سے اعتراضاتی مراسلہ جات موصول ہوئے ہیں وہ فو ری طور پر اپنے اعتراضات دور کرائیں تاکہ ان کی رول نمبر سلپس جاری کی جاسکیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اگر کسی امیدوار کی رول نمبر سلپ 17اپریل تک نہ ملے تو وہ بورڈ کی ویب سائیٹ www.bisedgkhan.edu.pk سے پرنٹ لے سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی وجہ سے اگر کوئی امیدوار پیپر میں شرکت نہ کر سکا تواس کی ذمہ داری اس پر عائد ہو گی اور تعلیمی بورڈ اس کا ذمہ دار نہ ہو گا۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں