ڈیرہ اسماعیل خان ، ملزم نے بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات کے شبہ میں پڑوسی کو قتل کردیا، مقدمہ درج

ہفتہ 19 جنوری 2019 17:00

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات کے شبہ میں ملزم نے پسٹل کی فائرنگ سے 38 سالہ پڑوسی امین اللہ کو قتل کردیا،جس کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ، جبکہ پولیس نے چند گھنٹوں کے دوران ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کر دیا ۔ تھانہ ٹائون کی حدود درابن روڈ کتھی کے قریب اراضیات وانڈہ باران میں قتل شدہ لاش کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو شناخت اور پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 38 سالہ امین اللہ ولد غفورخان قوم محسود سکنہ ساوتھ وزیرستان حال پندرہ میل یارک کی گئی ۔ پولیس نے دوران تفتیش چند گھنٹوں کے دوران ہی ملزم نور عالم ولد سید افضل قوم وزیر سکنہ میر علی حال پندرہ میل کو ٹریس کرکے اسے آلہ قتل پسٹل سمیت گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

دوران تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اقرار کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ مقتول اس کا پڑوسی ہے جس نے میرے بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کررکھے تھے ۔

وقوعہ کے روز دوپہر دو بجے میں اسے موٹرسائیکل کی خریداری کے بہانے اپنے ساتھ موٹرسائیکل پر بیٹھا کر لے گیا اور تھانہ ٹائون کی حدود کتھی کے قریب اراضیات میں لے کر اسے پسٹل کی فائرنگ سے قتل کردیا ۔پولیس نے ملزم کے خلا ف قتل کا مقدمہ درج کرکے اسے اقبال جرم زیردفعہ 164 ض ف کے تحت بیان دینے کے لئے عدالت میں پیش کردیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں