رکن صوبائی اسمبلی مدیحہ نثار کی جانب سے جانوروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے پیش کی گئی قراردادمنظور کرلی گئی

جمعہ 19 جولائی 2019 16:26

رکن صوبائی اسمبلی مدیحہ نثار کی جانب سے جانوروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے پیش کی گئی قراردادمنظور کرلی گئی
ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) پاکستان تحریک انصاف ڈیرہ اسماعیل خان کی رکن صوبائی اسمبلی مدیحہ نثار کی جانب سے خیبر پختونخوا اسمبلی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جانوروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے پیش کی گئی قرارداد صوبائی اسمبلی میں منظور کر لی گئی جس میں متعلقہ محکمہ جات کو جانوروں کے تحفظ اور ان کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے سدباب کے لیے قانون پر عملدرآمد اور مزید قانون سازی کی ہدایت جاری کی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والی تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی مدیحہ نثار کی جانب سے صوبائی اسمبلی میں قرار داد پیش کی گئی جس میں مطالبہ کیاگیا کہ خیبر پختو نخواہ میں وائڈلائف ایکٹ جو جانوروں کے تحفظ اور حقوق کے لئے منظور کیے گئے ہیں ان پر مکمل طور پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے کیونکہ جانوروں کے ساتھ ظلم اور زیادتی کا سلسلہ مسلسل دیکھنے اور سننے میں آرہا ہے جس کا سدباب کیا جائے بلکہ اس حوالے سے قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ متعلقہ محکمہ جات کو ہدایت کی جائے کہ وہ اس حوالے سے مزید قانون سازی کرے اور موجود قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں