ڈیرہ اسماعیل خان،سنٹرل جیل ڈیرہ کے اندرونی اور بیرونی احاطوں میں جدید 50خفیہ سیکورٹی کیمرے نصب کردیئے گئے

پیر 14 اکتوبر 2019 17:50

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان میں جیل کی تعمیرکے منصوبہ کے فیز ون کی تکمیل کے بعد جیل انتظامیہ نے سنٹرل جیل ڈیرہ کی سیکورٹی کو موثر بنانے کیلئے جیل کے اندرونی اور بیرونی احاطوں میں جدید 50خفیہ سیکورٹی کیمرے نصب کردیئے ہیں۔ سیکورٹی کے نظام کو چیک کرنے کیلئے کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سپرنٹنڈنٹ جیل بن یا مین خان میانخیل نے جدید نصب شدہ کیمروں اور کنٹرول روم کی کارکردگی کے جائزہ کیلئے کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان کا شمار صوبے کی حساس اور بڑی جیلوں میں ہوتا ہے، سیکورٹی کو بہتر بنانے کیلئے خفیہ کیمرے لگادیئے ہیں جس سے یقینی طور پر جیل کے اندر اور باہر ہونے والی سرگرمیوں کی 24گھنٹے نظر رکھی جاسکے گی اور کنٹرول روم میں 24گھنٹے اہلکار اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں