ڈیرہ اسماعیل خان،نامعلوم مسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر دکاندار کو لوٹ کر فرا ر

پیر 14 اکتوبر 2019 17:55

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) تھانہ کینٹ کی حدود مریالی موڑ کے قریب ڈکیتی کی سنگین واردات ،نامعلوم مسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر دکاندار سے ایک لاکھ روپے نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین کر فرا رہوگئے ،تین نامعلوم ملزمان کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تھانہ کینٹ کی حدود مریالی موڑ پر واقع دکاندار مرغی فروش توقیر احمد ولد بشیر احمد قوم اولکھ سکنہ بلال آباد مریالی نے پولیس کو بتایا کہ وہ وقوعہ کے روز اپنی مرغیوں کی دکان میں موجود تھا کہ شام سات بجے موٹرسائیکل پر سوار تین نامعلوم مسلح ملزمان دکان کے اندر داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر میرے سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون جبکہ وہاں موجود شکیل سے اس کا موبائل فون چھین کر وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

پولیس نے متاثرہ دکاندار کی رپورٹ پر تین نامعلوم ڈاکوئوں کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیاہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں