اُردو پوائنٹ پاکستان ڈیرہ اسماعیل خانڈیرہ اسماعیل خان کی خبریںڈیرہ پولیس نے 36مشتبہ افرادکو گرفتارکرکے بھاری مقدارمیں ناجائزاسلحہ ..

ڈیرہ پولیس نے 36مشتبہ افرادکو گرفتارکرکے بھاری مقدارمیں ناجائزاسلحہ برآمدکرلیا

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء)ڈیرہ پولیس نے 36مشتبہ افرادگرفتارکرکے بھاری مقدارمیں ناجائزاسلحہ برآمدکرلیا‘88تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کی چیکنگ کے دوران 77تعلیمی اداروں کو سیکیورٹی سخت بنانے کی ہدایات‘شیڈول فورکے سات افرادکی چیکنگ‘تیراہوٹلزوسراؤں اور27مدارس کی بھی چیکنگ‘تفصیلات کے مطابق ڈیرہ پولیس نے ڈی پی اوصادق حسین بلوچ کی ہدایت پرسات مقامات پراچانک ناکہ بندی کے دوران36مشتبہ افرادکوگرفتارکرکے ایک پستول تیس بور اورچارکارتوس برآمدکرلئے۔

(خبر جاری ہے)

88تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کی چیکنگ کے دوران77تعلیمی اداروں کوسیکورٹی سخت بنانے کی ہدایات دی گئیں۔گیارہ تعلیمی اداروں کووارننگ جاری کی گئی اورکسی ناخشگوارواقعہ سے نمٹنے کیلئے بیس تعلیمی اداروں کی ریہرسل بھی کی گئی۔تیراہوٹلزوسراؤں اور27دینی مدارس کی چیکنگ کی گئی۔82مکانات کی چیکنگ کے دوران کرایہ داروں کے کوائف متعلقہ تھانوں میں درج نہ ہونے پرچھ کرایہ داروں کیخلاف ایف آئی آردرج کی گئی۔دیگرمقدمات میں پولیس کومطلوب چھ اشتہاری ملزمان کوگرفتارکیاگیاجبکہ فرقہ واریت اوردہشتگردی کے سابقہ مقدمات میں ملوث شیڈول فورکے سات افرادکی چیکنگ بھی کی گئی۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

ڈیرہ اسماعیل خان شہر کی مزید خبریں