ڈیرہ اسماعیل خان، گھاس کاٹنے کے لیے جانے والے 38سالہ شخص کی قتل شدہ نعش برآمد

ہفتہ 22 ستمبر 2018 19:09

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) علاقہ فتح میں جے یوآئی کے ضلع ممبر کی اراضی سے گھاس کاٹنے کے لیے جانے والے 38سالہ شخص کی قتل شدہ نعش برآمد‘یونیورسٹی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں علاقہ فتح کا رہائشی 38سالہ غلام قاسم ولد ربنوازچاربجے نمازعصرکے وقت گھاس کاٹنے کے لیے گیاتواس کی نعش جے یوآئی کے ضلع ممبر کی ا راضی میں پڑی ہوئی ملی جس کونامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے اوراس کا گلاکاٹ کرقتل کیاتھا۔

پولیس نے نعش کوقبضے میں لے کرنامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی دفعہ کے تحت اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیاہے۔ دریں اثناء مقامی روزنامہ کے ایڈیٹرکاشف نویدکی اہلیہ علالت کے باعث انتقال کرگئیں ۔ ان کی نمازجنازہ قاضیانوالاقبرستان میں اداکی گئی جس میں بڑی تعداد میں معززین علاقہ ، محکمہ تعلیم اورصحافتی تنظیموںکے نمائندوں نے شرکت کی ۔ بعدمیں مرحومہ کو ان کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں