ڈیرہ ٹائون کی حدود میں دسویں جماعت کے طالبعلم کو قتل کردیاگیا

منگل 25 ستمبر 2018 21:46

ڈی آئی خان۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) زندانی کے علاقہ میں نامعلوم ملزمان نے کلہاڑی کے وارکرکے دسویں جماعت کے طالبعلم کوقتل کردیا‘ڈیرہ ٹائون پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹائون کے علاقہ زندانی میں پندرہ سالہ واجد علی جودسویں جماعت کاطالبعلم تھا، اسکول سے آنے کے بعد گھر سے نکلااورواپس نہ آیاجس کی لاش شاہجہان عرف فوجی کی اراضی سے مل گئی جس کوکلہاڑی کے وارکرکے قتل کیا گیا تھا اور کلہاڑی سرمیں دھنسی ہوئی تھی ۔ تھانہ ڈیرہ ٹائون پولیس نے مقتول کے والد موسیٰ خان بلوچ کی رپورٹ پراس واقعے کا مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت درج کرلیا۔ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں