ڈسٹرکٹ جوڈیشری سٹاف کیلئے 16 اکتوبر سے یونیفارم لازمی قرار

پیر 15 اکتوبر 2018 23:22

ڈی آئی خان۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) ڈسٹرکٹ جوڈیشری سٹاف کے لئے 16 اکتوبر سے یونیفارم کا استعمال لازمی قرار دے دیاگیا،۔پشاور ہائی کورٹ پشاور کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ نے جوڈیشری ڈیرہ کے تمام ملازمین (پی بی ایس 6 سے پی بی ایس 20)کے لئے یونیفارم کا استعمال لازمی قرار دیتے ہوئے ان ہدایت کی گئی کہ وہ 16 اکتوبر بروز منگل سے مکمل یونیفارم میں ڈیوٹی پر آئیں ۔

خلاف ورزی کی صورت میں ان کے خلاف انضباطی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے موسم سرما کے لئے 15 اکتوسے 14 اپریل تک مرد اہلکار سفید شلوار قمیض بمہ گرے کوٹ ،سوئیٹر اور کالے جوتے ،خواتین اہلکار سفید شلوار قمض بمعہ گرے بلیزر،سفید دوپٹہ اور کالے جوتے یا گرے ابایا بمعہ سفید سکارف اور کالے جوتے ،موسم گرما کے لئے 15 اپریل سے 14 اکتوبر تک مرداہلکار سفید شلوار قمیض بمہ گرے واسکٹ اور کالے جوتے ،خواتین اہلکار سفید شلوار بمعہ سفید دوپٹہ ،گرے کوٹ اور کالے جوتے یا گرے ابایا بمعہ سفید سکارف اور کالے جوتے استعمال کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس طرح کلاس فور ملازمین کے لئے یونیفارم سفید شلوار قمیض اور سبز واسکٹ ہے ۔تمام اہلکاروں کے لئے ڈیوٹی کارڈ بطور بیجیز لازمی قرار دیاگیا ہے تاہم ڈرائیور ملازمین کی یونیفارم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔تمام جوڈیشری ملازمین کو آج 16 اکتوبربروز منگل سے یونیفارم میں ڈیوٹی پر آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں