ڈیرہ اسماعیل خان، جھگڑے کی عداوت پر ایک شخص کو ڈنڈوں کے وار سے شدید زخمی کردیاگیا

منگل 18 دسمبر 2018 20:34

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) جھوک موہانہ کچہ میں ملزمان نے سابقہ لڑائی جھگڑے کی عداوت پر ایک شخص کو ڈنڈوں کے وار سے شدید زخمی کردیا ،دوبھائیوں کے خلاف رپورٹ درج کرلی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈیرہ کے نشیبی علاقہ کچہ جھوک موہانہ میں سابقہ لڑائی جھگڑے کی عداوت میں ملزمان نے ڈنڈوں اور لاتوں مکوں کے وار سے ربنواز ولد کالوخان قوم موہانہ سکنہ جھوک موہانہ کو شدید زخمی کردیا ۔زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔پولیس نے دوبھائیوں جمال اور بلال پسران اقبال ساکنان جھوک موہانہ کے خلاف رپورٹ درج کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں