ڈیر ہ اسماعیل خا ن، سا لا نہ بجٹ برا ئے صحت چھ ارب ، 39 کروڑ 53 لاکھ 98 ہزار روپے مختص

بدھ 16 جنوری 2019 17:46

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) ڈیر ہ اسماعیل خا ن میں محکمہ صحت کی جانب سے چھ ارب روپے سے زائد مالیت کا بجٹ ضلع بھر میں صحت کی سہولیا ت کی فراہمی کی مد میں خرچ کر نے کا تخمینہ لگا یا گیا ہے دستاویزات کے مطا بق محکمہ صحت ڈیر ہ اسماعیل خا ن کا سا لا نہ بجٹ برا ئے صحت چھ ارب ، 39 کروڑ 53 لاکھ 98 ہزار روپے مختص کیا گیا ہے یہ بجٹ مجمو عی طور پر ڈیر ہ اسماعیل خا ن میں ساٹھ چھوٹے بڑے مراکز صحت میں تقسیم کیا گیا ہے ، جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے بھی صحت کی سہولیات کے حصول کے لیئے اضافی فنڈز کی فراہمی کا انتظار کیا جا رہا ہے، رکن صوبائی اسمبلی فیصل امین خان نے کہاکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے ڈیرہ اسما عیل خان میں انصاف صحت کارڈ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی اور اس کا دائرہ بھی بڑھایا جائے گا، ضلعی حکومت کی دستاویزات کے مطا بق 13کروڑو 98 لاکھ 89 ہزار 560 روپے کی رقم ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈیر ہ ، ایک کروڑ 82 لاکھ 88 ہزار 450 روپے ڈی ایچ او کے ملیر یا پروگرا م 6کروڑ 85 لاکھ 34 ہزار 650 روپے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے زیر نگرانی ڈسپنسریز 1کروڑ13 لاکھ26 ہزار 370 روپے ڈیر ہ اسماعیل خان کے زچہ بچہ سنٹر ، کیلئے مختص ہیں ضلع میں پولیو کے خلاف جاری مہم کے ضمن میں اس پی آئی سنٹر کے لئے دو کروڑ 60 لاکھ 3 ہزار 130 روپے ، ڈرگ کنٹرول ، ڈرگ انسپکٹر دفتر کیلئے 43لاکھ 28 ہزار 570 روپے ، ڈسٹر کٹ ٹی بی کنٹرو ل پروگرا م کے لئے 70 لاکھ 19 ہزار 400 روپے ، منشیا ت کے عا دی افراد کے علاج کے مرکز کے لئے 17لاکھ 84 ہزار 650 روپے ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل پنیا لہ کے لئے 3 کروڑ 88لاکھ 73 ہزار 650 روپے ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلاچی کیلئے 3 کروڑ 79 لاکھ 94 ہزار 120 روپے ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل پروآ کے لئے 3 کروڑ 32 لاکھ 37 ہزار 170 روپے اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل پہاڑ پور کیلئے 4 کروڑ 76 لاکھ 88 ہزار 910 روپے بجٹ میں مختص کئے گئے ہیں دفتر ی دستاویزات کے مطا بق سو ل ہسپتال درا بن کیلئے 1 کروڑ 37 لاکھ 88 ہزار 460 روپے ، سول ہسپتا ل چودھوا ن کیلئے 1 کروڑ 20لاکھ 68 ہزار 330 روپے اور سو ل ہسپتا ل پولیس لائن کیلئے 99لاکھ 14ہزار 440 روپے مختص کئے گئے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں