ڈیرہ ، سیلاب کے ممکنہ خطرات سے بچائو کے لیے اہم اجلاس

سیلاب کے ممکنہ خطرات سے بچائو کے حوالے سے بات چیت، اہم فیصلے

بدھ 24 اپریل 2019 22:44

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) سیلاب کے ممکنہ خطرات سے بچائو کے لیے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمدعمیرکی زیرصدارت ڈپٹی کمشنردفترمیں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نورعالم محسود،اسسٹنٹ کمشنرکیپٹن(ر)عون حیدرگوندل ،ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122عرفان اللہ مروت سمیت مختلف سرکاری اداروں کے ذمہ دارا ن نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیلاب کے ممکنہ خطرات سے بچائو کے حوالے سے بات چیت کی گئی اورمتعدداہم فیصلے کیے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمدعمیرنے کہاکہ سیلاب کے ممکنہ خطرات کے سدباب کے لیے ضلعی انتظامیہ نے ہرممکن انتظامات کر رکھے ہیںاورکسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹاجائے گا۔ انہوںنے اس موقع پرمختلف اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ ممکنہ خطرات سے بچنے کے لیے تمام ترانتظامات مکمل کرلیں ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں