سٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر راؤ عمران سرتاج خودکش دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے

پیر 22 جولائی 2019 18:06

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) سٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر راؤ عمران سرتاج کا خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والے مریضوں کی عیادت کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچ گئے ۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر میں خودکش دھماکے میں زخمی ہونیوالے افراد کی عیادت کیلئے سٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر راؤ عمران سرتاج ہسپتال پہنچ گئے اور مختلف وارڈز میں داخل مریضوں کی فرداً فرداً عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی ۔

اس موقع پر زخمیوں اور ان کے لواحقین کو پاک فوج کی جانب سے مٹھائی پیش کی گئی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ بریگیڈئیر راؤ عمران سرتاج نے ہسپتال کی میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر نسیم صباء محسود، سینئر کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر شمال خان مروت اور ڈائریکٹر نرسنگ سلیم اعوان سے ملاقات کے دوران ناخوشگوار واقعہ کے دوران ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر ان کی تعریف کی اور مریضوں کو ہر ممکن سہولیات فراہمی کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران ہسپتال پارکنگ اور سی سی ٹی وی کیمروں کے مسائل کے حل کی بھی یقین دہانی کرائی۔پاک فوج کے سٹیشن کمانڈر بریگیڈر رائو عمران سرتاج کو اپنے درمیان پاکر شہریوں نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اور پاک فوج کی جانب سے قیام امن کیلئے قربانیوں اور مریضوں کی عیادت و مدد کے جذبے کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں