ڈیرہ اسماعیل خان ،مرکزی انجمن تاجران کا اجلاس، اہم امور پر غور

جمعہ 20 ستمبر 2019 17:10

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) مرکزی انجمن تاجران کا اجلاس زیر صدارت صدر راجہ اختر علی منعقد ہوا، جس میں سہیل اعظمی، چوہدری جمیل احمد، حاجی محمد رمضان، حاجی محمد نواز، چوہردی جاوید اختر، حاجی محمد اشرف، غلام سبحانی، شیر خان، کریم نواز، محمد سعید، جنابت محسود، چوہدری خلیل نمبردار، نعیم قریشی، امان اللہ و دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی نائب صدر سہیل اعظمی نے افسوس کا اظہار کیا کہ عوامی نمائندوں کی عدم دلچسپی اور اسلام آباد میں مستقل قیام نے ڈیرہ کی عوام کو دربدرڈھوکریں کھانے پر مجبورکر دیا ہے۔ ادارے خصوصاً واپڈا، بلدیہ اور مال بے لگام گھوڑے بن گئے ہیں، واپڈا نے عوام پر ناجائز جرمانوں کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، واپڈا دفتر میں موجود بعض کرپٹ سپرنٹنڈنٹس و اہلکار دفتر میں بیٹھ کر کھلے عام عوام پر ناجائز جرمانے عائد کر رہے ہیں، جرمانوں کی معافی کااختیار ایس ای بنوں سرکل نے اپنے پاس رکھا ہوا ہے جو بجلی صارفین پر لگائے گئے ناجائز جرمانوں کی معافی صرف 40فیصد یا زیادہ سے زیادہ50فیصد کرکے صارفین پر ظلم کر رہے ہیں جبکہ غلط جرمانے لگانے والوں کا تعین نہیں کیا جارہا۔

(جاری ہے)

تاجران نے مطالبہ کیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں موجود ایکسینز اور ایس ڈی اوز کو فوری طور پر ناجائز جرمانے معافی کا اختیار واپس دیا جائے۔ ڈیرہ واپڈا سرکل کا قیام حسب وعدہ اور منظور شدہ کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور ناجائز لوڈ شیڈنگ سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں