ڈیرہ اسماعیل خان،فحاشی کا اڈہ چلانے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

پیر 24 فروری 2020 18:28

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) کینٹ پولیس نے چھاپہ زنی کے دوران علاقہ ڈار سٹی میں فحاشی کا اڈہ چلانے کے مقدمہ میں مطلوب مفرور اشتہاری ملزم کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق کینٹ پولیس نے عوامی شکایات پر بھاری نفری کے ہمراہ ڈار سٹی میں طویل عرصہ سے قائم فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مارا،دوران چھاپہ زنی فحاشی کے اڈے کا مالک بدنام زمانہ علی عمر پوری بنوچی مکان کی دیوار پھلانگ کر پولیس کو چکمہ دیتے ہوئے وہاں سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس نے مکان کے اندر موجود تین خواتین سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا ،پولیس نے مکان مالک علی عمر پوری بنوچی سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ بعدازاں کینٹ پولیس نے چھاپے کے دوران مقدمہ میں مفرور اشتہاری ملزم علی عمر پوری بنوچی کو گرفتارکرکے حوالات میں بند کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں