ڈیرہ اسماعیل خان، تیرہ سالہ لڑکے کے ساتھ بدفعلی، دو افراد کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 26 ستمبر 2020 18:14

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) تیرہ سالہ لڑکے کے ساتھ زبردستی بدفعلی کرنے والے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

علاقہ درابن کے رہائشی نے تھانہ درابن میں رپورٹ درج کر ائی کہ ملزمان متین ولد قسیم اور حکیم اللہ ولد نسیم اقوام شیرانی ساکنان درابن میرے تیرہ سالہ بیٹے کو جنگل پراسو نزد بورنگ عبدالمالک درابن لے گئے جہاں پر انہوں نے میرے بیٹے کے ساتھ زبردستی زیادتی کی ہے۔پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں