درابن پولیس نے بلوچستان کے راستے ڈاٹسن ڈالہ کے ذریعے لاکھوں روپے کی نان کسٹم سگریٹ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

پکڑے گئے سگریٹ کی27کارٹن ضروری قانونی کاروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کردیئے

پیر 30 نومبر 2020 17:49

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) درابن پولیس نے بلوچستان کے راستے ڈاٹسن ڈالہ کے ذریعے لاکھوں روپے کی نان کسٹم سگریٹ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، پکڑے گئے سگریٹ کی27کارٹن ضروری قانونی کاروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کردیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عارف شہباز وزیر کی ہدایات پر درابن پولیس نے غیرقانونی اشیاء کی سمگلنگ کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے درابن چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران کامیاب کاروائی میں بلوچستان کے راستے ڈاٹسن ڈالہ کے ذریعے لاکھوں روپے کی نان کسٹم سگریٹ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ڈاٹس ڈالہ سے 27 کارٹن سگریٹ برآمد کرلئے۔

پولیس نے ضروری قانونی کاروائی کے بعد پکڑا گیا سامان کٹم حکام کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں