ڈیرہ اسماعیل خان ، 12سالہ بچی سے زبردستی زیادتی کی کوشش کرنیوالے نوجوان کیخلاف مقدمہ درج ، تفتیش شروع

جمعہ 27 مئی 2022 20:36

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) پنیالہ کے علاقہ وانڈہ میں 12سالہ بچی کو ڈرا دھمکا کر زبردستی زیادتی کی کوشش کرنیوالے بدبخت نوجوان کیخلاف بچی کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیاگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق علاقہ وانڈہ عمر خان کی رہائشی بارہ سالہ بچی نے پولیس کو بتایا کہ میں پیدل اپنے گھر جارہی تھی کہ راستے میں مجھے ملزم پکڑ کر ایک بیٹھک میں لے گیا جہاں پر اس نے مجھے چھرے سے ڈرا دھمکا کر زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کی تاہم شور شرابے پر ملزم وہاں سے بھاگ گیا ،پولیس نے بچی کی ر پورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں