ڈیرہ اسماعیل خان،ضلع بھر میں محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا،مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت

ہفتہ 6 اگست 2022 16:16

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2022ء) ضلع بھر میں محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا،مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت۔ ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت نے ضلع بھر میں محرم الحرام کی سیکیورٹی کے انتظامات کو مزید سخت کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

(جاری ہے)

ضلعی پولیس سربراہ کی براہ راست نگرانی میں سیکورٹی پلان کے مطابق ضلع بھر کو 04 زون میں تقسیم کیا گیا ہے جن کی ذیل نگرانی ایس پیز کر رہے ہیں،زون ون سٹی اور کینٹ سرکل کی حدود کی نگرانی ایس پی انویسٹیگیشن کر رہے ہیں جبکہ زون ٹو ڈیرہ ٹاون اور صدر سرکل کی ذمہ داری ایس ڈی پی او حافظ محمد عدنان خان کے ذمے سونپی گئی ہے، جبکہ زون تھری جس میں پہاڑ پور اور کلاچی سرکل شامل ہے اس کی نگرانی ایس پی ایف آر پی کر رہے ہیں،جبکہ زون فورجس میں پروآ اور یونیورسٹی سرکل شامل ہے،اس کی نگرانی ایڈیشنل ایس پی جاوید خان کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ سیکورٹی پلان کے مطابق ضلع بھر کو 11 سیکٹر میں تقسیم کیا گیا ہے، جن کی نگرانی مختلف سرکل ایس ڈی پی اوز کے ذمے سونپی گئی ہے۔ضلعی پولیس سربراہ نے تمام زون و سکٹر انچارج کو سیکورٹی کے انتظامات کو بہتر سے بہتر اور سخت کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں