ڈیرہ اسماعیل خان،دہشتگردوں کا کھتی چیک پوسٹ پر حملہ ،ایک پولیس اہلکارزخمی ہوگیا

منگل 21 مارچ 2023 22:40

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2023ء) دہشتگردوں کا کھتی چیک پوسٹ پر حملہ ،پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد دہشتگرد پسپا ہوگئے ،ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم دہشتگردوں نے کھتی چیک پوسٹ پر اچانک حملہ کردیا،حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار کانسٹیبل محمد ادریس زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

کھتی چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کر دیا،واقعہ کی اطلاع پر ڈی پی او ڈیرہ عبدالرئوف بابر قیصرانی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ خود موقع پر پہنچ گئے اور پولیس اہلکاروں کی ہمت اور حوصلے کو سراہا۔ زخمی کانسٹیبل ادریس کو فوری طور پر اسپتال شفٹ کر دیا گیا جہاں ڈی پی او نے زخمی اہلکار کی ہسپتال میں عیادت کی۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں