دفعہ144کی خلاف ورزی پر علی امین گنڈاپور،فوکل پرسنز اورساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج

منگل 21 مارچ 2023 23:06

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2023ء) پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کے جنرل سیکرٹری علی امین گنڈاپور،فوکل پرسنز اورساتھیوں کے خلاف دفعہ144کی خلاف ورزی کرنے پر ایس ایچ او کینٹ صابر حسین بلوچ کی مدعیت میں تھانہ چھاونی میں زیر دفعات 147،149،188اور 341 مقدمات درج کر لیے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اسلام آباد و بھکر میں درج دو الگ الگ مقدمات کے سلسلے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست کی منظوری کے لیے ہائی کورٹ ڈیرہ بنچ میں پیش ہونے کے دوران علی امین اور ان کے دیگر ساتھیوں نے نعرہ بازی کی اور روڈ بھی بند کر دی تھی۔

دیگر ملزمان میں طاہر استرانہ،سید رسول دھپ،اقبال شاہ شورکوٹ،حاجی کامران ظفر،عرفان کامرانی،نواز خان،قمر زمان باموزئی،شاہ زمان،افتخار بارکزئی،شیخ اکمل،عرفان بلوچ،ماما ریحان اور اشفاق چغتائی سمیت 60 سے70 کارکنان شامل ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں